بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پاکستان کو اسپاٹ ایل این جی سپلائی کیلئے انتہائی مہنگی بولیاں موصول

قومی خبریں
پاکستان کو اسپاٹ ایل این جی سپلائی کیلئے انتہائی مہنگی بولیاں موصول

پاکستان کو اسپاٹ ایل این جی کی فراہمی کے لیے انتہائی مہنگی بولیاں موصول ہوئی ہیں۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے دسمبر اور جنوری میں ایل این جی کی فراہمی کے لیے موصول ہونے والی بولیاں کھول دیں، جن میں ایک کارگو کی کم سے کم قیمت 24 ارب 28 کروڑ 16 لاکھ روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 27 ارب 77 کروڑ 60 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق دو ایل این جی کارگوز کے لیے 24 ارب 28 کروڑ سے 24 ارب 43 کروڑ روپے تک کی دو کم ترین بولیاں موصول ہوئیں، جنہیں منظوری کے لیے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے بورڈ کو بھجوا دیا گیا ہے۔

بولیوں کی منظوری یا انہیں مسترد کرنے کا فیصلہ بورڈ کرے گا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت