کوٹ ادو: پسند کی شادی کی اجازت نہ ملنے پر نوجوان نے خود کو آگ لگا لی
کوٹ ادو کے علاقے تونسہ موڑ میں پسند کی شادی کی اجازت نہ ملنے پر ایک نوجوان نے خود پر ڈیزل چھڑک کر آگ لگا لی۔
ریسکیو حکام کے مطابق جھلسنے والے نوجوان کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا، جہاں اس کے جسم کا 60 فیصد سے زائد حصہ جھلسنے کی اطلاع ہے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پسند کی شادی کی اجازت نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر نوجوان نے یہ قدم اٹھایا، تاہم پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت