بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

دوسروں کو انصاف کی تلقین کرنے والے مولانا فضل الرحمان، خود قبضے کی جگہ پر بیٹھے ہیں، فیصل کریم کنڈی

قومی خبریں
دوسروں کو انصاف کی تلقین کرنے والے مولانا فضل الرحمان، خود قبضے کی جگہ پر بیٹھے ہیں، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوسروں کو انصاف کی تلقین کرتے ہیں، لیکن خود قبضے کی جگہ پر بیٹھے ہیں۔

گورنر ہاؤس پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خود حلوہ کھاتے ہیں لیکن دوسروں کو کھانے سے روکتے ہیں۔ آصف زرداری سے ان کی دوستی کا یہ مطلب نہیں کہ وہ کرپشن کے معاملے میں مولانا کو بچائیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ این ایچ اے میں مولانا فضل الرحمان کے بیٹے پر لگنے والے کرپشن کے الزامات کا بھی حساب ہونا چاہیے۔ ان کے بقول پی ڈی ایم دور میں سب سے زیادہ فائدہ جمعیت علمائے اسلام کو ہوا اور اسے مذہبی امور، ہاؤسنگ اور مواصلات سمیت اپنی پسند کی وزارتیں ملیں۔

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں کوئی بڑی وزارت باقی نہیں رہی جو جے یو آئی کو نہ ملی ہو، تاہم کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر متعلقہ افراد کو سزا بھگتنا ہوگی۔

بشکریہ روزنامہ جسارت