بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کوٹلی،مسلح افرادکی فائرنگ،رینجرزاورپولیس کے5 اہلکارزخمی

قومی خبریں
کوٹلی،مسلح افرادکی فائرنگ،رینجرزاورپولیس کے5 اہلکارزخمی

کوٹلی:آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں مسلح عناصر کی فائرنگ سے رینجرز اور پولیس کے 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان آزاد کشمیر پولیس کے مطابق پنجی بازارمیں مسلح عناصر کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان رینجرز اور آزاد کشمیر پولیس کے 5 اہلکار زخمی ہوئے۔

ترجمان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کارروائی کے دوران فائرنگ کی گئی، زخمی اہلکاروں میں پاکستان رینجرز کے3، آزادکشمیر پولیس کے 2 اہلکار شامل ہیں۔

زخمی اہلکاروں کوفوری طبی امدادکےلیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آزادکشمیر پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، قانون کی عملداری،امن وامان اور شہریوں کے جان ومال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت