بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

قومی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاق نے صوبوں کے 35 ارب روپے کاٹ لیے

قومی خبریں
قومی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاق نے صوبوں کے 35 ارب روپے کاٹ لیے

اسلام آباد: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی حکومت نے آئین پاکستان 1973 کے آرٹیکل 164 کے تحت چاروں صوبوں کے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) حصے سے گرانٹ کی مد میں 35 ارب روپے وصول کرلیے۔

وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران صوبوں سے 34 ارب 839 کروڑ روپے بطور گرانٹ حاصل کیے، جنہیں غیر ٹیکس آمدن ظاہر کیا گیا ہے۔

مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کیے جانے سے قبل وفاق اور چاروں صوبوں کے درمیان اتفاق ہوا تھا کہ صوبے عالمی مالیاتی فنڈ کے 7 ارب ڈالر کے پروگرام کے تحت وفاقی حکومت کی مالی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مدد کے لیے اپنے قومی مالیاتی کمیشن کے حصے سے ایک ہزار 35 ارب روپے بطور گرانٹ فراہم کریں گے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت