بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

عمران خان کا پمز اسپتال میں رات گئے طبی معائنہ، اڈیالہ جیل واپسی

قومی خبریں
عمران خان کا پمز اسپتال میں رات گئے طبی معائنہ، اڈیالہ جیل واپسی

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف کو طبی ضروریات کے تحت گزشتہ رات گئے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ماہر ڈاکٹروں نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور علاج مکمل کیا۔

اسپتال منتقلی کے دوران انتظامیہ نے انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے تھے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

ڈاکٹروں کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کا مکمل جائزہ لیا اور تمام ضروری ٹیسٹ مکمل کیے، جس کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جیل ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسپتال سے واپسی کے دوران بھی سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات برقرار رکھے گئے۔

بانی پی ٹی آئی کو انتہائی سخت حصار میں جیل پہنچایا گیا، جہاں وہ متعلقہ حکام کی نگرانی میں واپس اپنی بیرک میں منتقل ہو چکے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت