بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

روس کیلئے جاسوسی کا الزام، امریکی فوج کا اہلکار برطانیہ میں گرفتار

قومی خبریں
روس کیلئے جاسوسی کا الزام، امریکی فوج کا اہلکار برطانیہ میں گرفتار

برطانوی انسداد دہشت گردی پولیس نے روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں امریکی فوج کے ایک سینئر اہلکار کو گرفتار کرلیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 41 سالہ فوجی اہلکار کو منگل کے روز گلاسٹر کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔ لندن کی انسداد دہشت گردی پولیس کے مطابق گرفتاری قومی سلامتی ایکٹ 2023 کی دفعات ایک اور تین کے تحت عمل میں آئی۔

قانون کی دفعہ ایک خفیہ معلومات حاصل کرنے یا افشا کرنے، جبکہ دفعہ تین کسی غیر ملکی خفیہ ادارے کی معاونت کرنے سے متعلق ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے تحقیقات کے سلسلے میں گلاسٹر شائر میں دو مقامات پر تلاشی بھی شروع کردی ہے۔ انسداد دہشت گردی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری کسی دوسری جاری تحقیقات سے منسلک نہیں۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اہم گرفتاری جاسوسی کے ایسے الزامات سے متعلق ہے جو امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت