یمنی فوج کا حوثیوں سے جھڑپوں کے بعد اہم کہبوب پہاڑی علاقے پر قبضے کا دعویٰ

یمن کی سرکاری افواج نے حوثی جنگجوؤں کے ساتھ تازہ جھڑپوں کے بعد آبنائے باب المندب پر نظر رکھنے والے اہم تزویراتی علاقے کہبوب پہاڑیوں کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق سرکاری افواج نے مختلف محاذوں پر حوثی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جبکہ تعز صوبے کے جبل صبر میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔
یمنی حکومت کی افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے لحج صوبے میں حوثیوں کا حملہ پسپا کرنے کے بعد جوابی کارروائی کی اور کہبوب پہاڑیوں کے قریب متعدد ٹھکانوں کا دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا۔
افواج کے مطابق تعز اور لحج میں بھاری توپ خانے اور فضائی حملوں کے ذریعے حوثیوں کو نقصان پہنچایا گیا، جبکہ ان کی متعدد فوجی گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔
بشکریہ روزنامہ جسارت