منگل، 10 نومبر، 2026 · 1 جمادی الثانی، 1448 ہجری

آن لائن گیمنگ کے ذریعے نابالغ بچے کو نشانہ بنانے اور بلیک میلنگ کا انکشاف

قومی خبریں
آن لائن گیمنگ کے ذریعے نابالغ بچے کو نشانہ بنانے اور بلیک میلنگ کا انکشاف

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) راولپنڈی نے بچوں کے استحصال اور بلیک میلنگ میں مبینہ طور پر ملوث ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک موبائل فون برآمد کرلیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق مشتاق خان کی شکایت پر کی گئی انکوائری میں انکشاف ہوا کہ ملزم مبینہ طور پر بچوں کے استحصال سے متعلق مواد بنانے، محفوظ کرنے اور پھیلانے کے ساتھ ایک نابالغ بچے کو بلیک میل کرنے میں بھی ملوث ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت