بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی، کراچی میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
موسمی نظام کے زیرِ اثر بلوچستان کے اضلاع بارکھان، ژوب، موسیٰ خیل، کوئٹہ، زیارت، چمن، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، قلات اور خضدار میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں بارش کے بعد چلنے والی سرد ہوائیں کراچی کے موسم پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہیں، تاہم سندھ میں آئندہ چند روز موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت