سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت، بال نگور میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر علاقے میں کارروائی کی، جس کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 2 دہشت گرد مارے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ، گولہ بارود، مواصلاتی آلات اور نقدی برآمد ہوئی، جس میں عام بلوچ شہریوں سے لوٹی گئی رقم بھی شامل ہے۔
کارروائی کے بعد علاقے میں تلاشی اور صفائی کا عمل جاری ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت