ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین کا اختیار اوگرا سے لے کر پی ایس او اور ایس ایس جی سی کو دے دیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ایل پی جی کی قومی قیمت مقرر کرنے کا اختیار اوگرا کے بجائے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کو دے دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایل پی جی سے بھرے جہازوں کے درآمدی آرڈرز بھی جاری کردیے گئے ہیں، جو آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔
حکومتی اقدام کے نتیجے میں ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت