انڈونیشیا میں بچوں کا اژدھے کے ساتھ کھیلنے کا حیران کن منظر، ویڈیو وائرل

انڈونیشیا میں تین بچوں کی ایک بڑے اژدھے کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس نے دیکھنے والوں کو حیرت اور خوف میں مبتلا کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے اژدھے سے خوفزدہ ہونے کے بجائے اس کے اوپر چڑھ رہے ہیں، اس پر بیٹھ کر پھسل رہے ہیں اور اسے کھیل کا حصہ بنائے ہوئے ہیں۔
Video Player
00:00
00:00
ویڈیو میں گھر والوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں، جو بچوں کی اس حرکت کی ریکارڈنگ کے دوران ان سے ہنسی مذاق کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جسارت