منگل، 10 نومبر، 2026 · 1 جمادی الثانی، 1448 ہجری

24 گھنٹے 24 منٹ میں 23 ہزار 155 کلومیٹر کی نان اسٹاپ پرواز، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

قومی خبریں
24 گھنٹے 24 منٹ میں 23 ہزار 155 کلومیٹر کی نان اسٹاپ پرواز، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

ایئربس نے باضابطہ تصدیق کی ہے کہ اس کے طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے طیارے اے 350-1000 نے منصوبہ سن رائز کے تحت مسلسل 24 گھنٹے اور 24 منٹ پرواز کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔

27 جولائی 2026 کو آسٹریلیا کے شہر میلبورن سے فرانس کے شہر ٹولوز تک ہونے والی اس پرواز کے دوران طیارے نے بغیر رکے 23 ہزار 155 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ اس سفر میں طیارے نے بحرالکاہل اور بحر اوقیانوس عبور کرتے ہوئے آسٹریلیا، شمالی امریکا اور یورپ کا سفر کیا۔

پرواز کے دوران مسافروں اور عملے نے دو مرتبہ غروب آفتاب اور دو مرتبہ طلوع آفتاب کا نظارہ کیا۔ طیارے میں مجموعی طور پر 13 افراد سوار تھے، جن میں ایئربس کے آزمائشی پائلٹس اور انجینئرز، کنٹاس کے دو پائلٹس، ایک ڈیزائن انجینئر اور بین الاقوامی فضائی تنظیم کا ایک نمائندہ شامل تھا۔

یہ ریکارڈ محض طویل فاصلے اور پرواز کے دورانیے کا مظہر نہیں بلکہ جدید طیاروں کی انجینئرنگ، ایندھن کے مؤثر استعمال، پرواز کی منصوبہ بندی اور انسانی برداشت کی صلاحیتوں کا بھی عکاس ہے۔

طیارے کی پہلی حوالگی اپریل 2027 میں طے ہے، جبکہ اسی سال کے اختتام تک تجارتی پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت