منگل، 10 نومبر، 2026 · 1 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ضلع خیبر میں بے ہوش ہونیوالے 5 بچے اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق

قومی خبریں
ضلع خیبر میں بے ہوش ہونیوالے 5 بچے اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق

ضلع خیبر میں بے ہوش ہونے والے 7 بچوں میں سے 5 انتقال کرگئے، جبکہ 2 بچوں کو پشاور کے اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے بازار ذخہ خیل کے قاضیانو کلے میں ایک ہی خاندان کے 7 بچے اچانک بے ہوش ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو علاج کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران 5 بچے دم توڑ گئے، جبکہ 2 بچوں کو پشاور کے اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت