کراچی: فائیو اسٹار چورنگی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کراچی کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوئے تھے، جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت