تبلیغی اجتماع کے شرکاء اور مسافروں کے لیے موٹروے پولیس کی اہم حفاظتی ہدایات جاری

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے سفر کرنے والے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ روانگی سے قبل گاڑی کا مکمل معائنہ کریں اور مقررہ گنجائش سے زائد مسافر سوار نہ کریں۔
پولیس نے گاڑیوں کی چھتوں پر غیر محفوظ انداز میں سامان رکھنے اور دورانِ سفر مقررہ رفتار سے تجاوز کرنے سے گریز کرنے پر بھی زور دیا ہے۔ طویل سفر کے دوران نماز اور آرام کے لیے سروس ایریاز استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورت حال یا پریشانی میں شہری ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرسکتے ہیں، جبکہ @NHMPOfficial کے ذریعے بھی مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔ پولیس نے شرکاء اور دیگر مسافروں سے حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت