منگل، 10 نومبر، 2026 · 1 جمادی الثانی، 1448 ہجری

حکومت نے مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 220 ارب روپے جمع کرلیے

قومی خبریں
حکومت نے مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 220 ارب روپے جمع کرلیے

حکومت نے مالی سال 2026-27 کے ابتدائی دو ماہ کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 220 ارب روپے جمع کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں مجموعی طور پر 1.676 ٹریلین روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی بجٹ تخمینے میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1.468 ٹریلین روپے جمع کرنے کا ہدف رکھا گیا تھا، تاہم حکومت نے اس مد میں 1.567 ٹریلین روپے وصول کیے، جو مقررہ ہدف سے 100 ارب روپے زیادہ تھے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت