منگل، 10 نومبر، 2026 · 1 جمادی الثانی، 1448 ہجری

عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی طبی بنیادوں پر رہائی کا امکان

قومی خبریں

لاہور: بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران طبی بنیادوں پر رہائی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،دونوں خواتین کی صحت اور طبی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے رہائی کے معاملے پر پیش رفت متوقع ہے، اس حوالے سے تاحال کسی باضابطہ فیصلے یا سرکاری اعلان کی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی رہائی کے امکانات آئندہ 2 روز میں پیدا ہوسکتے ہیں۔ دونوں اس وقت لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند ہیں۔ ان کی رہائی طبی بنیادوں پر متوقع بتائی جا رہی ہے، اس بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں کہ رہائی کے لیے کن طبی دستاویزات یا سفارشات کو بنیاد بنایا جائے گا اور متعلقہ حکام کی جانب سے کیا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ نورین نیازی چند روز قبل بلڈ پریشر میں اضافے کے باعث اسپتال میں زیر علاج بھی رہی تھیں۔ طبیعت خراب ہونے پر انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کا طبی معائنہ اور علاج کیا گیا۔ اس واقعے کے بعد ان کی صحت اور طبی سہولتوں سے متعلق معاملہ بھی اہمیت اختیار کرگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی ممکنہ رہائی کا معاملہ ان کی طبی صورت حال کے تناظر میں زیر غور ہے۔ اگر آئندہ 48 گھنٹوں میں اس حوالے سے فیصلہ ہوجاتا ہے تو دونوں کو جیل سے رہائی مل سکتی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت