منگل، 10 نومبر، 2026 · 1 جمادی الثانی، 1448 ہجری

برطانیہ‘ دھند کی شدت سے تقریباً 50 گاڑیوں میں تصادم‘ متعدد زخمی

قومی خبریں
برطانیہ‘ دھند کی شدت سے تقریباً 50 گاڑیوں میں تصادم‘ متعدد زخمی

لندن : برطانیہ میںتاحد نگاہ دھند کی وجہ سے تقریباً 50 گاڑیوں میں خطرناک تصادم کی اطلاعات ہیں، جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے علاقے کینٹ میں ایم 20 موٹروے پر تاحد نگاہ دھند کی یلغار سے تقریباً50 گاڑیوں کا تصادم ہوچکا ہے۔ نیوز ایجنسیز کے مطابق انتظامیہ کو حادثات کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوراً جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ حادثات میں 10 سے زیاد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں برطانوی محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں شدید دھند کا الرٹ اور یلو وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ ملک میں شدید دھند کے باعث ہر طرح کی بسوں، ٹرینوں اور پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت