سینیگال : تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتیں
ڈاکار : مغربی افریقی ملک سینیگال کے شمال مغربی ساحل کے قریب یورپ جانے کی کوشش کرنے والے سیکڑوں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی۔ حادثے کے باعث تقریباً 50 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ صرف1 شخص کو زندہ بچانے میں کامیاب ہوسکے۔ باقی ماندہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جہاں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نیوز ایجنسیز کے مطابق حادثہ سینیگال کے علاقے کیبی میر کے ساحل کے پاس پیش آیا۔ واضح رہے کہ کشتی میں سوار افراد غیر قانونی طریقے سے سمندری راستے کے ذریعے یورپ، بالخصوص اسپین کے کینری جزائر پہنچ رہے تھے۔ ملکی وزارت داخلہ نے ابتدائی بیان میں21 لاشیں ملنے اور صرف 1 شخص کے زندہ بچ جانے کی تصدیق کی تھی۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ امدادی کارروائیوں اور لاشوں کی مزید بازیابی کے بعد تعداد میں بتدریج اضافہ کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق کشتی میں سوار افراد کی اصل تعداد معلوم نہیں ہو سکی اور متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جسارت