ترکیہ کی اسٹیل فیکٹری میں دھماکا: 16افراد جاں بحق،متعدد زخمی

انقرہ: ترکی کے مغربی علاقے میں اسٹیل بنانے والی ایک فیکٹری میں پیر کو دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جان سے چلے گئے، جب کہ 13افراد زخمی ہوگئے۔
ترکیہ کے مغربی صوبے ازمیر میں واقع ایک اسٹیل فیکٹری میں دھماکے سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے حاباش آئرن پلانٹ کےملازمین تھےتھے۔
ذرائع کے مطابق حاباش آئرن اسٹیل پیدا کرنے والے اداروں میں شمار ہوتا ہے۔جائے وقوع سے سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں فیکٹری کے اندر آگ اور فضا میں بلند ہوتے دھویں کے گہرے بادل دکھائی دے رہے ہیں۔
ازمیر کے گورنر سلیمان البان کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک متبادل بوائلر لے جانے والی کرین گر گئی، جس کے نتیجے میں سامان نیچے موجود بھٹی میں جا گرا۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ حادثہ پلانٹ کی ایک الیکٹرک آرک فرنس پر معمول کی دیکھ بھال کے کام کے دوران پیش آیا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت