پیر، 9 نومبر، 2026 · 30 جمادی الاول، 1448 ہجری

تھری ایم پی او کے تحت گرفتاربانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان اڈیالہ جیل سے رہا

قومی خبریں
تھری ایم پی او کے تحت گرفتاربانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان اڈیالہ جیل سے رہا

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے کزن قاسم زمان کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، ان کے ایم پی او آرڈر میں توسیع نہیں کی گئی۔

قاسم زمان کو اس سے قبل 6 اکتوبر 2026 کو 30 دن کے لیے تھری ایم پی او کے تحت اڈیالہ جیل کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان کی رہائی 6 نومبر کو عمل میں لائی گئی تھی، ان کے ایم پی او آرڈر میں توسیع نہیں کی گئی، نورین نیازی اورعظمیٰ خانم کی رہائی سے متعلق پیشرفت کا امکان ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت