پیر، 9 نومبر، 2026 · 30 جمادی الاول، 1448 ہجری

امریکا ایران کے مطالبات مان لیتاہے تو آبنائے ہرمز میں سکیورٹی بحال ہوجائےگی: اسماعیل بقائی

قومی خبریں

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کی دو روزہ تجاویز انتہائی معقول ہیں، تاہم امریکا ایران کے جائز حقوق کے مطالبے کو غیر معقول قرار دیتا ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ مذاکرات شروع ہونے سے قبل پابندیاں اور ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ غیر معقول نہیں، بلکہ مذاکرات کے دوران جنگ شروع کرنا غیر معقول اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔ امریکا اگر ایران کے مطالبات تسلیم کرلے تو آبنائے ہرمز میں سلامتی کی صورتحال بحال ہوسکتی ہے۔

ایرانی ترجمان نے امریکی آئرن گیٹ ٹاسک فورس کو امریکا کے وسط مدتی انتخابات کے نتائج سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو سمجھنا چاہیے کہ جنگ پسند حکومت کی حمایت کتنی مہنگی پڑ سکتی ہے۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے چین کی کسی بھی کوشش کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت