پیر، 9 نومبر، 2026 · 30 جمادی الاول، 1448 ہجری

امریکی عوام میں اسرائیل کے خلاف شدید ناپسندیدگی پائی جاتی ہے: صدر ٹرمپ

قومی خبریں
امریکی عوام میں اسرائیل کے خلاف شدید ناپسندیدگی پائی جاتی ہے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں اپنی جماعت کو پہنچنے والے نقصان کی وجوہات بیان کرتے ہوئے اسرائیل کے حوالے سے امریکی عوام کے بدلتے ہوئے رجحانات کو بھی انتخابی نتائج پر اثرانداز قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور اسرائیل مخالف جذبات نے ووٹروں کی رائے اور انتخابی ترجیحات تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نے انتخابی صورت حال پر ردعمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگر وہ خود انتخابی مہم کا حصہ ہوتے اور میدان میں اترتے تو نتائج موجودہ صورت حال سے یکسر مختلف ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ اور ایندھن مہنگا ہونے کے علاوہ اسرائیل کے بارے میں امریکی شہریوں کے منفی خیالات بھی ان کی جماعت کو انتخابی نقصان پہنچنے کی وجوہات میں شامل ہیں۔

امریکی صدر نے اپنے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے لیے امریکی عوام میں پائی جانے والی ناپسندیدگی نے بھی ووٹروں کے فیصلوں کو متاثر کیا۔ ان کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور اسرائیل سے متعلق عوامی جذبات بھی داخلی انتخابی سیاست پر اثرانداز ہوئے، جبکہ ایران جنگ اور بڑھتے ہوئے اخراجات نے بھی انتخابی نتائج میں اہم کردار ادا کیا۔

تاہم ٹرمپ نے اپنے دعوے کی تائید میں کوئی سروے، اعداد و شمار یا دیگر شواہد پیش نہیں کیے جن سے یہ واضح ہوسکے کہ امریکی عوام میں اسرائیل کے خلاف جذبات کس حد تک بڑھے ہیں اور ان کا انتخابی نتائج پر کتنا اثر پڑا۔

اس طرح ان کی جانب سے انتخابی نقصان کی وجوہات بیان کرتے ہوئے اسرائیل مخالف عوامی رجحان کو اہم قرار دیا گیا، لیکن اس کے حق میں کوئی ٹھوس اعداد و شمار سامنے نہیں لائے گئے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت