پیر، 9 نومبر، 2026 · 30 جمادی الاول، 1448 ہجری

گورنر سندھ نے کراچی سے پشاور جانے والی اپ گریڈڈ عوام ایکسپریس کا افتتاح کردیا

قومی خبریں
گورنر سندھ نے کراچی سے پشاور جانے والی اپ گریڈڈ عوام ایکسپریس کا افتتاح کردیا

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے پیر کی صبح پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والی کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس کا افتتاح کردیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا وژن عوام کو بہتر اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے اور نجی شعبے کے اشتراک سے عوام ایکسپریس کا آغاز اسی وژن کی عملی مثال ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرین کی نئی اپ گریڈڈ ریک کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے، جبکہ مسافروں کے لیے نئی ڈائننگ کار بھی متعارف کرائی گئی ہے، جس سے دورانِ سفر کھانے پینے کی بہتر سہولت میسر آئے گی۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ریلوے کے نظام میں بہتری اور جدید سہولیات کی فراہمی خوش آئند ہے۔ سرکاری اور نجی شعبے کا اشتراک ریلوے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، جبکہ عوام کو محفوظ، آرام دہ اور باکفایت سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت