اسرائیلی صدر نے اپوزیشن رہنما آئزنکوٹ کو نئی حکومت بنانےکی باضابطہ دعوت دے دی

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ کو نئی حکومت تشکیل دینے کی باضابطہ دعوت دے دی ہے۔
سابق آرمی چیف گادی آئزنکوٹ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے مضبوط ترین سیاسی حریف ہیں۔ انہیں حکومت بنانے کے لیے 28 روز کی مہلت دی گئی ہے، تاہم ضرورت پڑنے پر صدر مزید 14 دن کی توسیع بھی دے سکتے ہیں۔
اگر گادی آئزنکوٹ حکومت بنانے میں ناکام رہے تو نیتن یاہو کو ایک بار پھر حکومت تشکیل دینے کا موقع دیا جا سکتا ہے۔ وہ بھی ناکام رہے تو اسرائیل میں اگلے سال موسم بہار کے آغاز میں دوبارہ انتخابات کرانا پڑ سکتے ہیں۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئزنکوٹ کو حکومت بنانے کے لیے ممکنہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ پیچیدہ مذاکرات کرنا ہوں گے۔
صدر کی جانب سے حکومت سازی کی دعوت ملنے کا مطلب یہ نہیں کہ آئزنکوٹ لازماً اگلے وزیراعظم بن جائیں گے، تاہم یہ فیصلہ نیتن یاہو کے لیے ایک اور سیاسی دھچکا ہے، کیونکہ وہ انتخابات میں پارلیمانی اکثریت کھو چکے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جسارت