انڈونیشیا‘ جنگلات میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے متجاوز
انڈونیشیا‘ جنگلات میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے متجاوز
جکارتا: انڈونیشیا کے جنگلات میں لگنے والی آتشزدگی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے متجاوز کر گئی۔
عالمی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے جنگلات اور زمینوں میں لگنے والی آگ کی شدت اور اس سے پھیلنے والے باریک ذرات نے اب تک 4 ہزار سے زاید افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مذکورہ اعداد و شمارہیلسنکی میںحکومتی تحقیقاتی ادارے سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ائر کی رپورٹ میں منظر عام پر آئی ۔
واضح رہے کہ مقامی طور پراس لگنے والی آگ کو کارہوتلا کہا جاتا ہے، مذکورہ آگ کی وجہ سے علاقے کلیمانتان اور سماٹرا میں صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے، جہاں فضائی آلود کی کی وجہ سے اموات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ صرف کلیمانتان کے 4 صوبوں میں تقریباً2 ہزار اور سماٹرا کے 5 صوبوں میں تقریباً1700 اموات آگ کے ذرات اور فضائی آلودگی کی وجہ سے بتایا گیا ہے ۔
بشکریہ روزنامہ جسارت