ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026 · 21 جمادی الاول، 1448 ہجری

ایل پی جی مارکیٹرز ایسوسی ایشن نے 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا

قومی خبریں

کراچی: پاکستان ایل پی جی مارکیٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ تسلیم نہ کیے جانے پر 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیاہے۔

ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین علی حیدر کا کہنا ہے کہ اگر 15 روز میں مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک بھر میں ایل پی جی کی فروخت بند کردی جائے گی۔ جبکہ نئے پرائسنگ فارمولے سے ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 سے 30 فیصد اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں استعمال ہونے والی 90 فیصد ایل پی جی زمینی راستے سے باؤزرز کے ذریعے پہنچتی ہے، جبکہ مقامی سطح پر پیدا ہونے والی 30 فیصد گیس بھی نئے فارمولے کے باعث مہنگی ہوجائے گی۔

بشکریہ روزنامہ جسارت