ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026 · 21 جمادی الاول، 1448 ہجری

سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں بڑی کمی

قومی خبریں

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے چھٹے یعنی ہفتے کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوا ہے، جس کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتے کے روز 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 10,800 روپے سستا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 09 ہزار 736 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 8,487 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 22 ہزار 20 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 108 ڈالر سے کم ہوکر 3,872 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں آج چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گٗٗئی، فی تولہ چاندی 142 روپے کم ہو کر 5 ہزار 388 وپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 122 روپے کی کمی کے ساتھ 4 ہزار 619 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں فی اونس چاندی کی قیمت بھی ایک ڈالر 42 سینٹ کی کمی کے بعد 49 ڈالر 10 سینٹ کی سطح پر آ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز (جمعہ کے دن) سونے کی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی بیشی دیکھنے میں نہیں آئی تھی اور جمعرات کو مقرر کی گئی قیمتیں ہی برقرار رہیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت