ایران کی مکہ دفاعی اتحاد میں شمولیت پر کوئی پابندی نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاہے کہ سعودی عرب مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ حالات،سیاسی قیادت کے فیصلے سے مشروط ہے،یمن کا تنازع اندرونی معاملہ ہے،پاکستان اس تنازع کا حصہ نہیں، پاکستان ، سعودی عرب اور مقدس مقامات کے دفاع کیلئے پرُعزم ہے۔ ایران کی مکہ دفاعی اتحاد میں شمولیت پر کوئی پابندی نہیں، جو بھی مکہ اتحاد میں شامل ہونا چاہتا ہے اسے خوش آمدید کہیں گے، فیصلہ تینوں فریقین نے کرنا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے رائٹرزکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ حالات،سیاسی قیادت کے فیصلے سے مشروط ہے، ایران کی مکہ دفاعی اتحاد میں شمولیت پر کوئی پابندی نہیں، جو بھی مکہ اتحاد میں شامل ہونا چاہتا ہے اسے خوش آمدید کہیں گے، فیصلہ تینوں فریقین نے کرنا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ اجتماعی دفاع اور علاقائی امن کا حامی اتحاد میں شامل ہو سکتاہے، پاکستان ایران امریکا ثالثی کے حوالے سے محتاط طور پر پُرامید ہے، ایران امریکا ثالثی کو سبوتاژ کرنے والے طاقتور عناصر موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور مقدس مقامات کے دفاع کیلئے پُرعزم ہے، یمن کا تنازع اندرونی معاملہ ہے،پاکستان اس تنازع کا حصہ نہیں، انسداد دہشتگردی کیلئے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں مزید تیزکی جائیں گی۔
بشکریہ روزنامہ جسارت