ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026 · 21 جمادی الاول، 1448 ہجری

حکومت نے ڈیزل مزید مہنگا کردیا: پیٹرول کی قیمت برقرار،نوٹی فکیشن جاری

قومی خبریں
حکومت نے ڈیزل مزید مہنگا کردیا: پیٹرول کی قیمت برقرار،نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیاہے۔

پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں مزید 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر برقرار ہے ۔جبکہ ڈیزل 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ۔

اوگرا کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 31 اکتوبرسے 2 نومبر تک تین روز کے لیے ہوگا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت