پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریزکا فائنل کل کھیلاجائے گا
لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا فائنل کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میں کھیلا جائے گا۔
فائنل میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ٹرافی شوٹ میں حصہ لیا۔ قومی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ سری لنکا کی قیادت کوشل مینڈس کریں گے۔
پاکستان نے سہ ملکی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف دونوں جبکہ سری لنکا کے خلاف ایک میچ جیتا۔ گرین شرٹس کی نظریں ہوم گراؤنڈ پر پہلی ون ڈے انٹرنیشنل تین ملکی سیریز ٹرافی جیتنے پر مرکوز ہیں۔
سلمان علی آغا 158 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے نمایاں بیٹر ہیں جبکہ عرفات منہاس نے چار میچوں میں 9 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 8 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
فائنل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی لیکن کچھ شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔ ٹاپ آرڈر میں رنز بنانے اور بڑی شراکتیں قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت