ملک بھرمیں 9نومبرکو عام تعطیل کااعلان، نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں9 نومبرکو عام تعطیل کا اعلان کردیاہے
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ 9 نومبر 2026 بروز پیر کو یومِ اقبال کے موقع پر پورے ملک میں عام تعطیل ہوگی۔
تعطیل کابینہ کی جانب سے 19 جنوری 2026 کو جاری کیے گئے سالانہ تعطیلات کے سرکلر کے تحت دی گئی ہے۔تمام وزارتوں اور محکموں کو نوٹیفکیشن پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن کے اجرا کے بعد 9 نومبر کو ملک بھر میں تعلیمی ادارے، سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔
ہفتے میں دو تعطیلات والے دفاتر، تعلیمی اداروں کے ملازمین کو 7 سے 9 نومبر تک تین چھٹیاں ملیں گی جبکہ 10 نومبر منگل سے معمولات زندگی بحال ہوں گے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت