جمعہ، 30 اکتوبر، 2026 · 20 جمادی الاول، 1448 ہجری

ایل این جی کا تیسرا جہاز پورٹ قاسم پر لنگرانداز، گیس سپلائی نظام کو عارضی ریلیف ملنے کی توقع

قومی خبریں
ایل این جی کا تیسرا جہاز پورٹ قاسم پر لنگرانداز، گیس سپلائی نظام کو عارضی ریلیف ملنے کی توقع

کراچی: قطر سے ایل این جی لے کر آنے والا تیسرا جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیاہے۔

لنگر انداز ہونے والے جہاز سے ایل این جی کارگو اینگرو ایلنجی ٹرمینل کے فلوٹنگ اسٹوریج یونٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ قطر سے درآمد کی جانے والی ایل این جی کی قیمت برینٹ خام تیل کی قیمت کے 13.37 فیصد کے برابر مقرر کی گئی ہے۔

آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے باوجود پاکستان کو قطر سے ایل این جی کی فراہمی کا سلسلہ برقرار ہے۔ اکتوبر کے دوران قطر سے پاکستان پہنچنے والا یہ تیسرا ایل این جی کارگو ہے۔

اس سے قبل پہلا جہاز 13 اکتوبر کو العریش کے نام سے پاکستان پہنچا تھا، جبکہ دوسرا کارگو 21 اکتوبر کو جہاز ایجنان کے ذریعے آیا اور پاکستان گیس پورٹ ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا تھا۔

قطر سے ایل این جی کی مسلسل آمد کے باعث پاکستان کے گیس سپلائی نظام کو عارضی ریلیف ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت