جمعہ، 30 اکتوبر، 2026 · 20 جمادی الاول، 1448 ہجری

پاکستان میں ذہنی مریضوں کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی: وزارت صحت

قومی خبریں
پاکستان میں ذہنی مریضوں کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی: وزارت صحت

اسلام آباد: وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے عالمی بوجھِ امراض کے اعدادوشمار کے مطابق 2023 تک اسلام آباد میں ذہنی امراض کے شکار افراد کی تعداد 3 لاکھ تھی، جبکہ ملک بھر میں رجسٹرڈ ماہرین نفسیات کی تعداد صرف ایک ہزار 50 ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 406، سندھ میں 228، خیبرپختونخوا میں 122 اور بلوچستان میں 44 ماہرین نفسیات خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں ہر 2 لاکھ 45 ہزار 400 افراد کے لیے صرف ایک ماہر نفسیات دستیاب ہے۔

وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 ہزار 900 ہے، جن میں سب سے زیادہ ایک ہزار 915 مریض سندھ میں ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں ایڈز کے ایک ہزار 765، خیبرپختونخوا میں 139، بلوچستان میں 46، اسلام آباد میں 30 اور آزاد کشمیر میں 4 مریض ہیں، جبکہ گلگت بلتستان میں ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت