جمعہ، 30 اکتوبر، 2026 · 20 جمادی الاول، 1448 ہجری

واٹس ایپ گروپس چیٹس کے لیے 4 فیچرز متعارف

قومی خبریں
واٹس ایپ گروپس چیٹس کے لیے 4 فیچرز متعارف

اگر آپ واٹس ایپ کے متعدد گروپس کا حصہ ہیں تو آپ کے لیے اچھی خبر ہے کہ میٹا کی زیر ملکیت پیغام رسانی کی ایپ نے گروپ چیٹس کو مزید بہتر بنانے کے لیے 4 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ سہولتیں آئندہ چند ہفتوں میں دنیا بھر کے صارفین کو دستیاب ہوں گی۔

ان میں ایک نیا فیچر پیغامات کو پن کرنے سے متعلق ہے۔ اس وقت گروپ میں پن کیا گیا پیغام زیادہ سے زیادہ 30 دن بعد خود بخود ختم ہوجاتا ہے، تاہم نئے فیچر کے تحت صارفین کسی پیغام کو مستقل طور پر پن کرسکیں گے۔

اس مقصد کے لیے پیغام پن کرتے وقت ’نو ایکسپائری‘ کا اختیار بھی فراہم کیا جائے گا، جس کے ذریعے پن کیا گیا پیغام مقررہ مدت کے بعد ختم نہیں ہوگا۔

دوسرا فیچر نئے گروپ ممبرز کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس کے تحت گروپ کے موجودہ ارکان حال ہی میں گروپ میں شامل ہونے والے افراد کے ساتھ پرانے پیغامات کی تاریخ بھی شیئر کرسکیں گے۔

کمپنی نے اس سہولت کو ’ہسٹری شیئرنگ‘ کا نام دیا ہے۔ یہ اختیاری فیچر ہوگا اور اس کے ذریعے منتقل کیے جانے والے پیغامات کو بھی اینڈ ٹو اینڈ خفیہ کاری کا تحفظ حاصل رہے گا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت