بھارت میں گائے ذبح کرنے پر 3 مسلمانوں کو عمر قید

بھارت کی ریاست گجرات میں گائے ذبح کرنے کے مقدمے میں عدالت نے تین مسلمان شہریوں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
رپورٹ کے مطابق وسیم قریشی، محمد رفیق قریشی اور اشفاق کے قبضے سے 277 کلو گائے کا گوشت برآمد ہوا تھا، جس پر عدالت نے تینوں کو عمر قید اور 3 لاکھ بھارتی روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
گجرات کے نائب وزیراعلیٰ ہرش سانگھوی نے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح پیغام ہے کہ گائے ذبح کرنے والوں کو قانون نہیں چھوڑے گا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت