ترسیلات زر میں سالانہ 14 فیصد اضافہ ریکارڈ ،وزارتِ خزانہ کی ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ

اسلام آباد : وزارتِ خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ترسیلاتِ زر 10.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران ترسیلات زر میں سالانہ 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ستمبر 2026 میں 12.7 فیصد سالانہ اضافے سے ترسیلاتِ زر 3.6 ارب ڈالر رہیں۔
پہلی سہ ماہی میں برآمدات 7.7 فیصد سالانہ اضافے سے 8.5 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ستمبر میں برآمدات 15.5 فیصد اضافے سے 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
اس دوران درآمدات 14.1 فیصد اضافے سے 17.8 ارب ڈالر رہیں۔ ستمبر 2026 میں درآمدات 22.7 فیصد سالانہ اضافے سے 6.2 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔
پہلی سہ ماہی میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 719.7 ملین ڈالر رہی۔ براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں سالانہ بنیاد پر 19.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ستمبر 2026 میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 219.5 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اکتوبر 2026 میں سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 21.5 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ 28 اکتوبر 2026 کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 278.6 روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 3 ہزار 86.2 ارب روپے رہیں جبکہ ستمبر 2026 میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 1 ہزار 363.8 ارب روپے ریکارڈ کی گئیں۔ ستمبر میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں سالانہ بنیاد پر 11.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں وفاقی نان ٹیکس آمدن 2 ہزار 365.9 ارب روپے رہی ہے۔ پہلی سہ ماہی میں مالیاتی سرپلس کے بجائے مالیاتی خسارہ 1 ہزار 197.9 ارب ریکارڈ ہوا ہے۔
پہلی سہ ماہی میں بنیادی بجٹ سرپلس 2311.2 ارب روپے رہا ہے۔ زرعی قرضوں کا حجم 540.5 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زرعی قرضوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 32.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔26 اکتوبر 2026 کو پالیسی ریٹ 12 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت