جمعہ، 30 اکتوبر، 2026 · 20 جمادی الاول، 1448 ہجری

حنا جاوید قتل کیس،آصفہ کی اہلِ خانہ کوحمایت کی یقین دہانی

قومی خبریں
حنا جاوید قتل کیس،آصفہ کی اہلِ خانہ کوحمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد: خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ زرداری نے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ میں مرحومہ حنا جاوید کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔

حنا جاوید کے قتل کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور ان کے اہلِ خانہ انصاف کے حصول کےلیے کوشاں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں آصفہ زرداری نے کہا کہ انہوں نے حنا جاوید کےلیے انصاف کی جدوجہد میں اہلِ خانہ کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حنا جاوید کے اہلِ خانہ کا مطالبہ ہے کہ معاملے کی جامع اور باریک بینی سے تحقیقات یقینی بنانے کےلیے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے۔

آصفہ زرداری نے امید ظاہر کی کہ حنا جاوید کے اہلِ خانہ کے عدالتی کمیشن کے قیام کے مطالبے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا اور مقدمے کے تمام پہلوئوں کی منصفانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔

بشکریہ روزنامہ جسارت