پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل؛ڈیزل 400روپے سے تجاوز کرگیا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے ۔
اوگرا کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل 85 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا اوراضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 400 روپے67 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
جبکہ پیٹرول کی موجودہ قیمت 377 روپے 91 پیسے برقرار رہے گی۔
اوگرا کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق 30اکتوبر کے لئے ہوگا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت