جمعہ، 30 اکتوبر، 2026 · 20 جمادی الاول، 1448 ہجری

قطر کے بعد ترکی کی بھی اسرائیلی انتخابات میں مداخلت کی تردید

قومی خبریں
قطر کے بعد ترکی کی بھی اسرائیلی انتخابات میں مداخلت کی تردید

انقرہ: قطر کے بعد ترکی نے بھی اسرائیلی انتخابات میں مداخلت کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

ترکی کے حکومتی سینٹر برائے کاؤنٹر ڈس انفارمیشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا کہ بعض بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے یہ دعوے کہ ’ترکی نے اسرائیلی انتخابات میں مداخلت کی‘ مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔

بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ یہ الزامات عوامی رائے کو متاثر کرنے کے مقصد سے چلائی جانے والی ایک دانستہ اور کھلی گمراہ کن مہم کا حصہ ہیں۔

ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان جھوٹی خبروں اور گمراہ کن الزامات پر یقین نہ کریں، جن کا مقصد عوام کو غلط سمت میں لے جانا ہے۔

ترکی کا یہ ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی داخلی سلامتی کی ایجنسی شن بیت کو ان الزامات کی تحقیقات سونپی گئی ہیں کہ ترکی اور قطر سے اسرائیل میں رقوم منتقل کی گئیں تاکہ عرب ووٹروں کے فیصلوں پر اثر ڈالا جا سکے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت