سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سالانہ انتخابات:سید امجد شاہ صدر،عارف اعوان سیکریٹری منتخب

اسلام آباد: سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں لاہورسے احسن بھون گروپ کےسید امجد علی شاہ پہلے نمبر پر رہے۔
سالانہ انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق احسن بھون گروپ کے صدارتی امیدوار سید امجد شاہ چھ سو چوالیس ووٹ لیکر لاہور سے کامیاب ہوئے جبکہ حامد خان گروپ کے امیدوار سردار امان خان چار سو ووٹ حاصل کرسکے۔
لاہور سے سیکریٹری کی نشست پر احسن بھون گروپ کے عارف اعوان پانچ سو پچیس ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ حامد خان گروپ کے عرفان اکرم 518 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے لاہور میں ایک ہزار چھپن ووٹ کاسٹ کیے گئے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت