جمعرات، 29 اکتوبر، 2026 · 19 جمادی الاول، 1448 ہجری

امریکا اور اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کررہے ہیں: امریکی میڈیا

قومی خبریں
امریکا اور اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کررہے ہیں: امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا و اسرائیل معاہدہ نہ ہونے پر ایران پر ایک ہفتہ طویل فوجی کارروائی کر سکتے ہیں۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں، امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد ممکنہ فوجی کارروائی ایک ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔

ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق حملوں میں ایرانی قیادت، توانائی کے شعبے، جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کا امکان ہے، اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر امریکی کمانڈر بریڈ کوپر میں حملوں کی تیاری کے حوالے سے رابطہ بھی ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ قطر، پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ،امریکا اور ایران مذاکرات بحالی کی کوشش کر رہے ہیں، ثالث متاثرہ جوہری تنصیبات تک معائنہ کاروں کو رسائی دینے کے لیے ایران کو آمادہ کر رہے ہیں۔

ایگزیوس کے مطابق رسائی دینے کے بدلے امریکا کی جانب سے بعض پابندیوں میں نرمی کی تجویز زیر غور ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت