اسرائیل میں انتخابات کے غیر واضح نتائج کے بعد ملکی کرنسی شیکل کی قدر گرنے لگی

تل ابیب: اسرائیل میں ہونے والے انتخابات کے آنے والے غیر واضح نتائج کا اثر غاصب ریاست کی معیشت پر پڑنا شروع ہو گیا ہے اور اسرائیلی کرنسی (شیکل) کی قدر گرنا شروع ہو گئی ہے۔ جبکہ کرنسی کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ اور بانڈز کی قیمتیں بھی گر گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیکل کی قدر میں اب تک تقریباً دو فیصد کمی واقع ہو چکی ہے اور اسرائیلی شیکل ڈالر کے مقابلے میں کمزور ہو کر 3.1185 کی سطح پر آ گیا ہے، جو گزشتہ 16 ماہ کے دوران بدترین کارکردگی ہے۔
تل ابیب اسٹاک مارکیٹ کا اہم بینچ مارک انڈیکس بھی تقریباً 3 فیصد گر گیا، جبکہ بانڈز کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کیپٹل اکنامکس کے چیف ایمرجنگ مارکیٹس اکانومسٹ ولیم جیکسن کے مطابق اسرائیل کی مالیاتی منڈیوں نے انتخابی نتائج پر منفی ردعمل ظاہر کیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت