تھرپارکر:ایمبولینس میں سلنڈر دھماکے سے 10 افراد جاں بحق

تھرپارکر:تھرپارکر کے علاقے نگرپارکر میں ایمبولینس میں سلنڈر دھماکے سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اسپتال انتظامیہ کےمطابق ایمبولینس میں سلنڈر فٹ کیا جا رہا تھا کہ اچانک دھماکا ہو گیا۔
دھماکے کے بعد بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی،حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
جاں بحق ہونےوالوں میں ایک حاملہ خاتون، 2تیمار دار اور اسپتال کے 4 ملازمین بھی شامل ہیں،مریضوں کو ڈانودھانڈل اسپتال سے سول اسپتال مٹھی منتقل کردیا گیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت