خواتین کی گرفتاری سے تلخی اور تناؤ بڑھ رہا ہے: چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی گرفتاری سے تلخی اور تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے نورین بی بی کی طبیعت خراب ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور انہیں فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کی رہائی پر بھی زور دیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ غیر سیاسی خواتین کو قید کرنا ہماری روایات نہیں، جبکہ خواتین کی گرفتاری سے تلخی اور تناؤ بڑھ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ طویل احتجاجی مارچ کرنا کوئی جرم نہیں، تاہم پی ٹی آئی کی پارلیمانی جماعت کو اس معاملے پر سنجیدہ مشاورت کی ضرورت ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت