جمعرات، 29 اکتوبر، 2026 · 19 جمادی الاول، 1448 ہجری

کار سرکار میں مداخلت کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی کو 10، 10 سال قید کی سزا

قومی خبریں
کار سرکار میں مداخلت کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی کو 10، 10 سال قید کی سزا

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے رکاوٹیں ہٹانے اور سرکاری امور میں مداخلت کے مقدمے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید اور جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اڈیالہ جیل میں فیصلہ سنایا۔ عدالت نے مختلف دفعات کے تحت دونوں ملزمان پر جرمانے بھی عائد کیے۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف 25 اکتوبر 2024 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں عدالت نے سرکاری وکیل مقرر کیا، جنہوں نے گواہوں پر جرح کی۔ استغاثہ کی جانب سے مجموعی طور پر 7 گواہ پیش کیے گئے، جبکہ ملزمان پر 7 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

عدالتی حکم کے مطابق تین الگ الگ دفعات کے تحت ملزمان کو مجموعی طور پر 13 سال قید کی سزا بنتی ہے، تاہم دفعہ 182 کے تحت رعایت کے باعث انہیں 10 سال قید بھگتنا ہوگی۔

بشکریہ روزنامہ جسارت