حافظ آباد: رائیونڈ سے قافلہ لیکر چنیوٹ جانیوالی بس سیم نالے میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

حافظ آباد میں مسافر بس سیم نالے میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔
جیو نیوز کے مطابق حادثہ فتکی فلائی اوور پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار مسافر بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سیم نالے میں جاگری۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بس میں سوار افراد رائیونڈ سے چنیوٹ میں اجتماع میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت