جمعرات، 29 اکتوبر، 2026 · 19 جمادی الاول، 1448 ہجری

بینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ کی حد 20 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ کردی گئی

قومی خبریں
بینکوں میں نقد لین دین کی رپورٹنگ کی حد 20 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ کردی گئی

پاکستان میں بینکوں کے نقد لین دین کی رپورٹنگ کی حد 20 لاکھ روپے سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب بینکوں کو یومیہ 30 لاکھ روپے سے زائد نقد لین دین کی رپورٹ مالیاتی نگرانی کے ادارے (ایف ایم یو) کو دینا ہوگی۔ اس سے قبل رپورٹنگ کی حد 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔

دوسری جانب منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے صوبائی انسدادِ بدعنوانی اداروں کو اختیارات دینے پر اتفاق کیا گیا ہے، تاہم اس فیصلے پر عمل درآمد معیاری طریقۂ کار کی تکمیل سے مشروط ہوگا۔

حکومت نے مجازی اثاثوں کو بھی انسدادِ منی لانڈرنگ کے نظام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مجازی اثاثہ جات کی نگران اتھارٹی کو انسدادِ منی لانڈرنگ قانون کے تحت اختیارات بھی دے دیے گئے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت